ایل او سی: پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا


پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 26 فروری کو جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں۔ کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔ یہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا۔ اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر جنوری 2021ئ میں بھی بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ اسی طرح، 2020ئ میں پاک فوج نے بھارت کے لگ بھگ درجن بھر جاسوس ڈرون مار گرائے تھے جبکہ 2019ئ میں بھارت کے 3 ڈرون گرائے گئے تھے۔ اس صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت مسلسل ایسی کوششوں میں مصروف رہتا ہے جن کا مقصد خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنا ہے۔ بھارت کی انھی حرکتوں کی وجہ سے خطے کا امن و امان بھی متاثر ہوتا ہے۔ بین الاقوامی برادری اور عالمی ادارے جب تک ان حرکتوں کے خلاف سنجیدگی سے کوئی ٹھوس اقدام کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے تب تک بھارت اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔ اسی طرح کی حرکتوں سے شہ پا کر اس نے کینیڈا میں آباد سکھ رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا شروع کیا اور اب امریکا میں بھی وہ اسی نوعیت کی کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جس ثبوت پانچ برس پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے موقع پر بھی دیا گیا تھااور اب ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار کر بھی یہ بات واضح کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن