اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 انتخابی عذرداری کیس میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ میں نواز شریف کی انتخابی عذرداری کیس سے متعلق گزشتہ روز محفوط کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں قائد مسلم لیگ (ن)کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر (آر او)کو 3 روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم دیا۔
این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری سے متعلق نواز شریف کی درخواست خارج
Feb 29, 2024