اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین ایک سال کیلئے پاکستان کا قرض مؤخر کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ چین نے ابتدائی طور پر قرض پر موجودہ شرح سود میں مزید کی درخواست کی تھی۔ اس وقت پاکستان اس قرض پر 7.1فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے، یہ شرح 6 ماہ کے ’سیکیورڈ اوور نائٹ فائنانس ریٹ پلس 1.715فیصد کے فارمولے کے تحت متعین کی جاتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض رول اوور کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے جبکہ وزارت خزانہ چین کی جانب سے باضابطہ جواب کی منتظر ہے۔ جنوری میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ چین سے ملنے والے 4 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت رواں برس 23 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے۔
چین ایک سال کیلئے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے پر رضامند
Feb 29, 2024