حکومت اپنے وعدوں کے مطابق بجلی ، پٹرول سستا ،عوام کو ریلیف مہیاکرے:مولانا محمد علی قادری

لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری‘ جنرل سیکرٹری یونس قادری‘ سیکرٹری اطلاعات و نشریات جنید علی قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئی حکومت اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو بجلی اور پٹرول سستا کر کے عوام کو سہولت فراہم کریں۔ عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ دکانداروں کو پابند یکا جائے کہ جو اشیاء بیچ رہے ہیں ان کے باؤ لکھ کر لگائیں تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ چیزیں سستی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا جیسا کہ صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے اپنے وعدے کے مطابق 300 یونٹ بجلی فری کر دی ہے اس طرح وفاق حکومت پورے پاکستان میں بجلی فری کرے۔ نئی حکومت گلشن داؤد سکیم مناواں میں گندے پانی کے نکاس کیلئے سیوریج کا انتظام کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...