متروکہ وقف املاک آپریشن:5332ایکڑ،5کنال ، 4مرلہ کی زمین واگزار 

Feb 29, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کا سپریم کورٹ کے احکامات اور ایف آئی اے کے اشتراک سے ملک بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹیز واگزار کروا لی گئی۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کی خصوصی ہدایات پر ملک گیر آپریشن کے ذریعے 29274ملین روپے کی 5332ایکڑ،5کنال اور 4مرلہ کی زمین واگزار کروائی، اور نادہندگان سے 835.998ملین روپے کی واجب الادا رقم بھی وصول کی گئی ہے۔رواں سال کے آغاز میں ہی ملتان زون ضلع پاکپتن میں 2274ملین سے زائد مالیت کی پراپرٹی واگزار کروائی۔ لاہور اور راولپنڈی زون کی مختلف قیمتی پراپرٹیزکا قبضہ حاصل کیا گیا۔اسی طرح ننکانہ صاحب میں بھی بھرپور آپریشن جاری ہے۔ سیکرٹری بورڈ نے مزید بتایا کہ ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ادارہ کی آمدن میں اضافہ اور اس کارکردگی مزید بہتری لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ہندو اور سکھ رہنماؤں سمیت بورڈ ممبران کابھرپو رتعاون حاصل ہے۔

مزیدخبریں