لاہور(خبرنگار) واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیب کے سر ٹیفکیٹ کی تجدید کر دی گئی۔واسا ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد کی خصوصی کوششوں سے واسا لاہور کی سٹیٹ آف دی آرٹ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو دوبارہ ISO 17025 کی منظوری مل گئی۔ترجمان نے کہا کہ واسا لاہور واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری پانی میں آرسینک کی مقدار اور موجودگی سمیت پانی کے اندر موجود تمام کثافتوں اور نمکیات کے موازنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیب کے سر ٹیفکیٹ کی تجدید
Feb 29, 2024