لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ متحد ہو کر عملی اقدامات کرے۔ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان قادیانیوں کو غیر مسلم اور کافر قرار یتا ہے اورقانون کی رو سے بھی وہ اسلامی شعائر کے استعمال کا حق نہیں رکھتے۔ انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔