نوجوان نسل کو اقبال کے پیغام سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے:سید جمال شاہ  

Feb 29, 2024

لاہور ( نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن سید جمال شاہ نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے سید جمال شاہ کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیرسیدجمال شاہ نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی زیرسرپرستی اقبال اکادمی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کے پیغام سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔علامہ اقبال کے نزدیک نوجوان قوم کیلئے سر مایۂ افتخار اور لازمی جزو ہیں۔ عصر حاضر میں نوجوانوں کے کردار کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ قوموں کے عروج و زوال کی داستانیں، نوجوانوں کے کردار کی ہی مرہون منت ہوا کرتی ہیں۔ اقبال اپنی نوجوان نسل کو خودی مضبوط بنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر سید جمال شاہ نے اقبال اکادمی پاکستان کے مختلف شعبہ جات، شعبہ ادبیات، اطلاعیات، مرکزی لائبریری کا دورہ بھی کیا۔ اور علامہ محمد اقبال کے زیر مطالعہ کتب اور قدیم قلمی نسخوں اور علامہ محمد اقبال کے فکر و فن پر دیگر ممالک کی زبانوں میں کتب بھی دیکھیں اوران میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

مزیدخبریں