لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کے صدرقاضی زاہد حسین نے کہا ہے ’’دبنگ‘‘ فیصلے کرنیوالی نگران حکومت کو ایران سے گیس لینے اور اس ضمن میں امریکہ کی رضا مندی حاصل کرنے سمیت حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے جانا چاہیے تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اور لوگوں کی مہینہ بھر کی کل آمدن سے بھی زائد بل بھجوائے گئے اس قیمت پر کوئی مزدور، کلرک اور کم آمدنی والا شہری اپنا چولہا نہیں جلا سکے گا۔