لاہور(کامرس رپورٹر) ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ جو کہ پاکستان میں زرعی ٹریکٹرز، فارم مشینری اور پاور جنریٹرز تیار کرنے والی سر فہرست کمپنی ہے نے اپنی 60 سالہ معیاری امتیاز اور کامیابی کا جشن 1964ء سے ملک کی سب سے زیادہ ٹریکٹر فروخت کرنے والی کمپنی کے طور پر منایا۔ خوشی کے اس موقع پر ملت گروپ کے چیئرمین سکندر مصطفی خان نے ایم ٹی ایل کو مقامی پیداوار کی راہ پر تیز ی سے گامزن کرنے اور اپنی وسیع رینج کے ساتھ عالمی مارکیٹوں میں قدم جمانے کا وژن رکھنے والے بانی رانا خدا داد، بورڈ آف ڈائریکٹرز، ماضی و حال کے ملازمین، انتظامیہ اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ٹی ایل کے سی ای او راحیل اصغر نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز، شراکت داروں اور ملازمین کو ان کے انمول تعاون کیلئے مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ ایم ٹی ایل پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور توانا بنانے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے۔ اس خاص موقع پر کمپنی نے اپنے ’’ملت ترانہ‘‘ سونگ کا اجرا کیا جس میں کسانوں کے ساتھ جوش و جذبے، وابستگی ، اجناس فراہم کرنے کیلئے ان کی محنت اورافرادی قوت کے عزم کو بیان کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو ترانے میں کمپنی کی تنوع، رنگارنگی اور وطن عزیز کیلئے حب الوطنی کے جذبات کو دکھایا گیا ہے۔
ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 60 سالہ معیاری امتیاز کا جشن منایا
Feb 29, 2024