ادارے کی کامیابیاں اسکے سربراہ ، اساتذہ کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہے:فرخ نوید 

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہورمیں 27 فروری 2024 کو کالج ہذا کے ایڈمن بلاک میں دسویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہدہ فرخ نو ید،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد عثمان طاہر جپہ مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز اور کنٹرولر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر ہما اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن میاں محمد زاہد بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے کالج کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ امسال کالج ہذا نے یونیورسٹی کی سطح پر 7 شعبہ جات میں مختلف پوزیشنز اور 63 رول آف آنر حاصل کیے۔ کامیاب ہونیوالی طالبات میں اسناد، میڈلز اور رول آف آنر تقسیم کیے گئے۔ مہمان خصوصی شاہدہ فرخ نوید نے تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی ادارے کی کامیابیاں اسکے سربراہ اور اساتذہ کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہوا کرتی ہیں۔ آپ نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کامیابی اساتذہ کی علمی مہارت کا بین ثبوت ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی نے پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر ، وائس پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ گلریز اور کنٹرولر امتحانات مسز رباب بتول کو کانووکیشن کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن