لاہور(نامہ نگار)تھانہ کاہنہ کی حدود میں ڈنڈا بردار سینکڑوں افراد کا ویلنشیاء ٹاؤن کے سکیورٹی عملہ پر حملہ کر دیا۔ناز ٹاؤن سے سینکڑوں افراد نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور اینٹیں اٹھائے ویلنشیاء ٹاؤن میں گھس کر دھاوابولا۔مشتعل افراد کے تشدد سے ویلنشیاء سکیورٹی کے دو گارڈ سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ملزمان نے ویلنشیاء ٹاؤن کی حدود میںلگے سکیورٹی بیریز کی رنجش میں سکیورٹی گارڈ پر حملہ کیا۔ویلنشیاء ٹاؤن کے سکیورٹی عملہ پر سینکڑوں افراد حملہ کی موبائل اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔فوٹیجز میں ڈنڈا بردار مشتعل سینکڑوں افراد کو ویلنشیاء ٹاؤن میں گھس کر توڑپھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مشتعل افراد نے ویلنشیاء سکیورٹی عملہ پر تشدد کیا اور ان کی سکیورٹی وہیکلز بھی توڑدی ہے۔ویلنشیاء ٹاؤن انتظامیہ نے تھانہ کاہنہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے۔