لاہور(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے کے دوران تیز رفتار کار کی زد میں آکرنامعلوم 35سالہ راہگیر شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا ۔ نواں کوٹ کے علاقہ یتیم خانہ چوک سے25سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔