لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کا لج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمدا لفرید ظفرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں پہلی مرتبہ ائیر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا فیصلہ نہایت قابل تعریف اور وقت کی ضرورت کے عین مطابق ہے جس کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔ سڑکوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام اور موٹرویز و صنعتی یونٹوں پر ہونے والے حادثات سے زخمیوں کو بر وقت ہسپتال تک پہنچانا ایک بہت بڑا چیلنج تھاجس کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں محض بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ضائع ہو جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ائیر ایمبولنس سروس کے اجراء سے بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گااور شاہرات کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز میں بھی ہونیوالے حادثات کے زخمیوں کو بر وقت ہسپتالوں تک ائیر لفٹ کرنا ممکن ہوگا۔
مریم نواز کاائیر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا فیصلہ قابل تعریف :پروفیسر محمدا لفرید ظفر
Feb 29, 2024