لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا منیجرز کی ٹریننگ ورکشاپ کاسنٹرل پولیس آفس میں انعقاد کیا گیا، ٹریننگ ورکشاپ میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے پی آر اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کو عوام سے رابطہ کاری کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کے سوشل میڈیا منیجرزپیغام رسانی و سروس ڈلیوری کے جدید فیچرز اور آلات سے خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کریں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پولیسنگ کی سروسز فراہم کی جائیں، ہر ممکن آگاہی و راہنمائی دی جائے۔ورکشاپ میں ڈی جی پی آر کے سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے جدید میڈیا کے موثر استعمال بارے آگاہی لیکچرز دئیے۔