پنجاب میں خاتون وزیراعلیٰ کاانتخاب خوش آئند ہے: شوکت ورک

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پنجاب میں خاتون وزیراعلیٰ کاانتخاب خوش آئند ہے۔ اس اقدام سے خواتین بااختیار ہوں گی۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاپراعتماد اورپروقار انداز سے اپنے کام کاآغاز مستحسن ہے۔ انہوں نے پنجاب کے مختلف شعبہ جات میں سنجیدہ اورتعمیری اصلاحات کابیڑااٹھایا ہے۔ ہماری نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف کی سیاسی وانتظامی تربیت جبکہ بیگم کلثوم نواز کی بحیثیت ماں صحبت نے مریم نواز کوکندن بنادیا ہے۔ وہ یقینا ڈیلیورکریں گی۔ شعبہ صحت میں دوررس اصلاحات ناگزیرہیں۔سرکاری طبی مراکزمیں جدید سہولیات کے فقدان سے بحران پیداہوتا ہے۔وائی فائی سے زیادہ نوجوانوں کو مفت تعلیم اورمفت طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی اپنے بابانوازشریف اورچاچا شہبازشریف کی طرح نبض شناس لیڈر ہیں۔وہ یقینا محروم طبقات کامعیارزندگی بلندکریں گی۔ لاہور سمیت پنجاب کے عوام شعبہ صحت کواپ گریڈ کرنے کے سلسلہ میں محسن سپیڈ کے کام کی رفتار اوراس کے معیارکوبھی مدتوں تک یادرکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...