لاہور(نیوز رپورٹر) ککے زئی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد نثار بدر، فنانس سیکرٹری غلام مصطفی ، ایگزیکٹو ممبر اعظم علی، ساجد بشیر سمیت تمام عہدیداران نے ایم پی اے مسلم لیگ ن میاں عمران جاوید سے ککے زئی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا دیرینہ مسائل سیوریج کی مین لائن کا لنک، گیس کی عدم دستیابی کے حوالے سے ملاقات کی۔ اانہوں نے وعدہ کیا کہ ککے زئی سوسائٹی ان کا گھر ہے۔ جلد ہی مین سیوریج کا کنکشن کا بندوبست کر دیا جائے گا اور گیس کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری سنائی جائیگی۔ آخر میں نثار بدر، غلام مطفی و دیگر نے میاں عمران جاوید اور ان کی والدہ بی بی وڈیری کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔