لاہور(کامرس رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی نمائش پاکستان سسٹین ایبلٹی ویک ہمراہ 14 ویں بین الاقوامی سولر پاکستان اور 7ویں الیکٹرک سٹی پاکستان کی نمائش کا آغاز ہو گیا۔ 3 روزہ نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میںآج تک جاری رہے گی۔ نمائش میں چین، فرانس، جاپان، پاکستان، سنگاپور، یو اے ای اور آسٹریا سمیت 15ممالک کی 175 سے زائد کمپنیاں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کو وزیٹرز کے سامنے پیش کریں گی۔ رہنماؤں، سرکاری حکام، مینوفیکچررز، سپلائرز، تاجروں اور تقسیم کاروں کو جدید ترین مصنوعات کی طرف راغب کر نے کیلئے سازگار پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ نمائش کا افتتاح گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مہمان خصوصی کے طور پرفیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ہمراہ کیا جبکہ ان کے ساتھ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا اور انرجی کے شعبے سے وابستہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
سسٹین ایبلٹی ویک ،بین الاقوامی سولر الیکٹرک سٹی پاکستان کی نمائش کا آغاز
Feb 29, 2024