سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا 

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد انڈیکس 63200پوائنٹس سے بڑھ کر 63700 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 52 ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ50.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا۔ توانائی ،پیٹرولیم ،فوڈز اور ٹیلی کام انڈسٹریز میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی جس سے مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور ایک موقع پر انڈیکس 63900 پوائنٹس کی سطح کو بھی چھو گیا تھا۔ 100 انڈیکس میں 484.35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 63219.10 پوائنٹس سے بڑھ کر 63703.45 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طر ح 202.12پوائنٹس کے اضافے سے 30انڈیکس 21305.82پوائنٹس سے بڑھ کر 21507.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 42193.07 پوائنٹس سے بڑھ کر42453.08پوائنٹس پر جا پہنچا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...