نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے انجری کے باعث  آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق  ڈیون کانوے بائیں انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہوئے۔ڈیون کانوے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ڈیون کانوے کی جگہ ہنری نکلز کو پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج جمعرات سے شروع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن