حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) مٹی کا تودہ گرنے سے دو کنواں مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو نے دیہاتیوں کی مدد سے ٹنوں مٹی تلے سے نعشیں نکال لیں۔ واقعات کے مطابق نواحی گاؤں چالیس جی ڈی میں دو مزدور جواں سالہ طلحہ ولد عبد الحسنین اور عطاء اللہ ولد اکرم کنواں کھود رہے تھے جب وہ پینتیس فٹ گہرائی میں پہنچے تو اچانک کنواں کی مٹی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور مندمل ہو گئی جس میں دونوں محنت کش غرق ہو گئے۔