پونے 6 لاکھ فلسطینی قحط سے محض ایک قدم دور ہیں: اقوام متحدہ  

Feb 29, 2024

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں پونے چھ لاکھ افراد قحط کا شکار ہونے سے بس ایک قدم دور ہیں۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز غزہ میں خوراک کے حصول کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی ویڈیو فوٹیجز وائرل ہوئی ہیں۔ انسانی امداد کی ایجنسی کے ڈپٹی چیف نے بتایا کم عمر ہر 6 میں سے ایک بچہ خوراک کی شدید کمی کا شکار ہے۔ سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا وسیع پیمانے پر قحط بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں