سیئول، پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد روس نے یوکرائن کے اتحادی یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا۔ روس نے کہا تھا کہ یوکرائن میں ان کے خلاف فوج بھیجنے کی صورت میں وہ بھی جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے اور ایسی صورتحال میں نیٹو اور روس کا تصادم ناگزیر ہو جائے گا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں اس امکان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ سکیورٹی کی ضرورت ہو سکتی ہے جس کے لئے فوجی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ اُدھر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع شن وون سکی نے الزام لگایا شمالی کوریا کی اسلحہ سازی فیکرٹیاں روس کے لئے ہتھیار بنا رہی ہیں، اگست 2023ء سے اب تک روس کو 6700 کنٹینر بھیجے جا چکے ہیں۔