بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن