لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم دے دیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ مجرم نے زیادتی کرنے کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی، مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا۔
کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو 3 بار سزائے موت، 5 لاکھ جرمانے کا حکم
Feb 29, 2024