لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری،17 ہزار702ملزم  گرفتار 

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،168 روز سے جاری مہم کے دوران 17 ہزار702 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مجموعی طور پر 58 ہزار202ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،53 ہزار648ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ69 لاکھ 67 ہزار93 یونٹس چارج کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن