لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ستوکتلہ میں ڈاکو نجی سوسائٹی میں آصف کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی۔اس دوران آصف رشیدنے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں آصف رشید گولیاں لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان نے گھر سے لاکھوں روپے ‘ زیورات و لوٹ لیا جبکہ ڈاکو فرار ہو تے ہوئے گیراج میں کھڑی 2گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ مقتول فیملی کے ہمراہ مری گیا ہوا تھا اور جیسے ہی وہ واپس گھر پہنچے تو اس کے پیچھا کرتے ہوئے ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں احمد سے 6 لاکھ20 ہزار‘موبائل فون، زیورات دیگر سامان، باغبانپورہ میں ناصر سے 4 لاکھ30ہزار ‘زیورات اور موبائل فون،ڈیفنس میں آمین سے 3لاکھ26 ہزار‘ موبائل فون،سمن آباد میں سراج سے 2لاکھ 42ہزار‘موبائل فون،نشتر کالونی میں عابد سے2 لاکھ 5 ہزار‘ ‘موبائل فون،مناواں میں صفدر سے 98ہزار ‘ موبائل فون،گجر پورہ میں ممتاز سے 80 ہزار‘ موبائل فون،سندر میں نوید سے50 ہزار ‘موبائل فون، ٹاؤن شپ میں جنید سے14 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے گلبرگ،جنوبی چھاؤنی ‘ قلعہ گجر سنگھ سے3گاڑیاں،ہنجروال سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، وحدت کالونی،سبزہ زار، جوہر ٹاؤن،لیاقت آباد، باغبانپورہ ‘ شالیمار سے 7موٹر سائیکل چوری کرلئے۔