حرمین شریفین میں سیاسی سرگرمی، نعرے بازی، جھنڈے لہرانا قطعی درست نہیں: علماء کا فتویٰ 

Feb 29, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء  پاکستان نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ حرمین شریفین میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی، نعرہ بازی، بینرز یا جھنڈے لہرانا قطی درست نہ ہے۔ حرمین شریفین عبادت کی جگہ ہے اور تمام زائرین کو وہاں پر اپنے وقت کو قیمتی بناتے ہوئے عبادت کرنی چاہیے۔ اور حرمین شریفین کے تقدس کا ہر حال میں ادب اور خیال کرنا لازم ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر دارلافتاء  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علماء ومشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ حرمین شریفین میں بینرز اور جھنڈے لہرانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ قطعاً جائز نہیں ہے۔ لاکھوں مسلمان ایک وقت میں حرمین شریفین میں موجود ہوتے ہیں۔ اگر کوئی اپنا پرچم اور بینرز اور خیالات کا اظہار شروع کرے تو اس سے ارض امن حرمین شریفین میں فساد برپا ہوگا۔ لہٰذا تمام زائرین وحجاج پر سعودی عرب کی حکومت کی تعلیمات اور قوانین کو ماننا لازم ہے۔ اگر کوئی سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سعودی عرب کی حکومت کا ایکشن لینا درست ہے۔

مزیدخبریں