سی اے اے کے لائسنس روکنے سے 130پائلٹس گرائونڈ کر دیئے گئے 

راولپنڈی (اکمل شہزاد، سٹاف رپورٹر) ملک بھر کے130 پائلٹس گرائونڈ کر دیئے گئے۔ جس کی وجہ پائلٹس کے لائسنس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روک رکھے ہیں۔ ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عجلت میں پاس کیا گیا سول ایوی ایشن ایکٹ 2023 مسترد کرتے ہیں۔ سول ایوی ایشن 2023 ء کے ایکٹ میں ڈائریکٹرز سے لائسنس دستخط لیکر ڈی جی سول ایوی ایشن کو دینا غلط ہے۔130 پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے سے انکی فلائنگ بھی رک گئی ہے، سی اے اے 2023 ء قانون لاگو ہونے کے بعد سی اے اے افسر پریشان ہیں کہ پائلٹس کی زیر التوا  لائسنسوں پر کون دستخط کرے گا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق سی اے اے ایکٹ 2023 ء قوانین کے مطابق پائلٹس لائسنسز کے اجرا یا تجدید کا عمل جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن