لاہور (نامہ نگار) امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بالاج کا دیرینہ دوست احسن شاہ سہولت کارنکلا۔آرگنائزڈکرائم یونٹ نے احسن شاہ، ملک سہیل اور علی پٹھان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق امیر بالاج کے دیرینہ دوست احسن شاہ نے امیر بلاج کی ریکی دینے کے عوض 5کروڑ میں معاملات طے کئیایڈوانس 50لاکھ وصول کر چکا تھا۔احسن شاہ قتل کے وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا۔ اس نے سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی اور گوگی بٹ وغیرہ کو اطلاع دی کہ امیر بلاج نے اس شادی پر جانا ہے۔ احسن شاہ کی طیفی بٹ سے ملاقات بادامی باغ کے رہائشی بزرگ ملک سہیل نے کروائی تھی۔ احسن شاہ نے وقتا فوقتا طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے گاڑیاں اور بھیس بدل کر 5ملاقاتیں کیں۔ احسن شاہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ احسن نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے۔ احسن پر تشدد کرتے ہوئے گھر سے گرفتار کیا ہے۔