لاہور میں باپ نے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی

Feb 29, 2024 | 13:22

لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں باپ نے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق پیکجز مال کے قریب چھت بنانے کے تنازعہ پر باپ کا بیٹے سے جھگڑا ہو گیا، باپ خوشی مسیح نے طیش میں آکر بیٹے ایرک مسیح کو گولی ماری کر قتل کردیا، بعد میں مبینہ طور پر خودکوبھی گولی ماری کر خودکشی کرلی۔واقعے کے بعد مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی جبکہ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیےتحویل میں لے لیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوئوں پر تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں