نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف بڑی کارروائی، پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں سے بھرا شہ زور ٹرک قبضہ میں لے لیا،پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عرفان مہر اور ڈرائیور اشرف، سے تقریباً 1100 پتنگیں 110 کیمیکل ڈور کی چرخیاں، شہ زور ٹرک قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ ملزم سلطان وارث سے پانچ پتنگیں برآمد کی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز ورک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے اس کی روک تھام کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار نبھانا ہو گا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔