گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تھا نہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور کی گوٹیں بر آمد کرکے انہیں تھانے منتقل کیا مگر تھانے میں تعینات محرران اعتزاز ،سہیل اور زبیر نے مسروقہ سامان سے پتنگیں اور ڈور کی گوٹیں غائب کرکے انہیں پرائیوٹ روم میں چھپا دیا،سی پی او ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیدیا تاہم انکوئری میں قصور وار ثابت ہونے پر تینوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔