گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق(شیخ فیصل ایوب)،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ مالیاتی بحران تجارت اور صنعت کیلئے اعصاب شکن ہے معیشت کی بحالی کیلئے ایک معاشی ماہرین کے ذریعے واضح روڈ میپ بنانا ناگزیر ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے معاشی محاذ آرائی پر معاملات آگے بڑھنے کی بجائے متزلزل کا شکار ہو رہے ہیں جو کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں۔