گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )بسنت کے تہوار کو پابندی کے باوجود منانے کیلئے منچلے نوجوانوں نے تمام تر تیاریاں کر لیں ۔پولیس نے بھی خونی کھیل کو روکنے کیلئے کمر کس لی، ڈرون کیمرے ، سیڑھیاں پہنچ گئیں ،خفیہ ٹیمیں تشکیل ، سفارشی کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں میں 29فروری کی رات اور یکم مارچ جمعہ کو پابندی کے باوجود بسنت منانے کی تاریخ اعلان خفیہ طور پر ہو چکا ہے اس حوالے سے منچلے نوجوانوں نے پتنگیں اور ڈوریں کر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔