حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے ضلعی قائد اور سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی نے یہاں مقامی میرج ہال میں پی ٹی آئی کے امیدواروںکی جیت کی خوشی میں شہریوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے جبر وتشدد ، انتظامیہ کے پریشر ،پرچوں اور تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کا ساتھ اس لئے نہیں چھوڑا کیونکہ انہوںنے گزشتہ چالیس برسوںکے دوران عمران خان جیسا محب وطن دیانتدار لیڈر نہیں دیکھا۔ جس نے ہمارے ضلع میں یونیورسٹی دی۔ ہسپتال دیا اور ہمارے مریضوںکو سنبھالا دیا ہم اس خان کو کبھی بھی نہیں چھوڑسکتے تھے۔