کراچی کنگز کے کئی کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوگیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق ایک کھلاڑی اسپتال میں داخل ہے جبکہ 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ خراب ہونے والوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، گزشتہ روز بھی ڈینیل سیمس اور جیمز وینس پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے۔


رپورٹس کے مطابق ڈینیل سیمس کو ڈرپ لگی ہے جبکہ ڈوپلائی بھی اسپتال میں ہیں۔ تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پی سی بی سے رابطے میں ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کے لیے دستیاب ہوں۔

ٹیم ذرائع کے مطابق باہر کے کھانے سے کھلاڑیوں کا پیٹ خراب نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق باہر سے کھانے منگوانے کی اجازت نہیں ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

دوسری جانب پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لِمٹ میں کمی کی اجازت دے دی ہے۔

کراچی کنگز کو میچ کے لیے فائنل الیون میں کم از کم 2 غیرملکی کھلاڑی کھلانے کی اجازت دی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن