گزشتہ سال جون میں سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی دھماکے (Bangs) کی آواز پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی۔
ایک سو 12 سال قبل شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوبنے والے ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز کی دھماکے کی آواز برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم The Titan Sub Disaster: Minute by Minute میں سامنے آئیں۔
اگلے ماہ 7 مارچ کو ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں ٹائٹن کے سرچ آپریشن اور آنے والی آوازوں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔یاد رہے کہ 18جون 2023 کو شمالی بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کی تلاش کے دوسرے روز 30 منٹ کے وقفے سے سمندر کے نیچے گہرائی میں bangs سنائی دینے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔
ٹائٹن میں پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے نوجوان بیٹے سلیمان داؤد، برطانوی ارب پتی ایڈونچرر ہمیش ہارڈنگ سمیت پانچ افراد سوار تھے۔