بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے جاری سنسرشپ سرٹیفیکیٹس کی منسوخی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت 2 فروری تک ملتوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق شمیم نے فلم امپورٹرز کی جانب سے پاکستان میں بھارتی فلموں آوارہ پن ، کلر اور ریس سمیت دیگر کی نمائش کیلئے جاری کئے گئے سینسر شپ سرٹیفکٹس کی منسوخی کیلئے دائر متعدد درخواستوں پرکیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن