ارکان اسمبلی ببوبرال کیلئے فنڈقائم کریں شیخ علاﺅالدین کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور (نمائندہ خصوصی) رکن صوبائی اسمبلی شیخ علاﺅالدین نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد پیش کی کہ سٹیج اداکار ببوبرال کی بیماری کی وجہ سے حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں مالی امداد کی بھی ضرورت ہے، لہٰذا اراکین اسمبلی مل کر ایک فنڈ قائم کرکے انہیں کم از کم 5 لاکھ روپے امداد دی جائے ۔ جس کے جواب میں اسپیکر اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ڈسکس کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن