دہشتگردی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ سائنسدان بھی میدان میں اتر آئے ہیں،امریکی سائنسدانوں نے بارودی مواد اور بموں کا پتہ چلانے والے پودے تیار کرلیئے ہیں۔

Jan 29, 2011 | 18:28

سفیر یاؤ جنگ
بڑھتی ہوئی دہشتگردی نےعالمی طاقتوں سمیت دنیا بھرکی نیندیں حرام کردی ہیں۔آئندہ نسلوں کو اس ناسور سے بچانے کے لیے حکومتوں کے ساتھ ساتھ سائنسدان بھی کوششیں کررہے ہیں۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں امریکی یونیورسٹی آف کولوریڈو کے ماہرین نباتات ایسے پودے اگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بموں اور دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگاسکتے ہیں۔ ان پودوں میں موجود پروٹین بارودی مواد کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دھماکہ خیز مواد کی موجودگی میں پودوں کا رنگ سبز سے سفید میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنیاتی انجینئرنگ کے ذریعے کسی بھی پودے میں یہ صلاحیت پیدا کی جاسکتی ہے۔ سائنسدانوں کی زبردست ایجاد کے ذریعے ائیر پورٹ ، حساس سرکاری عمارات اور عوامی مقامات پر دہشتگردی کے واقعات کو روکا جاسکے گا۔
مزیدخبریں