مصرمیں پُرتشدد مظاہروں کے بعد صدر حسنی مبارک نے حکومت تحلیل کرنے اورآج نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے،جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ صدر کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئےمصری صدر حسنی مبارک نے کہا کہ وہ حکومت کے خاتمے اور آج نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کررہے ہیں،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں،مگر اس کے نام پر بد امنی نہ پھیلائی جائے،انہوں نے کہا ملک میں جاری پرتشدد مظاہرے ان کی حکومت کے خلاف سازش ہیں،اور سازشی عناصر قوم میں گھس کر فساد پھیلارہے ہیں،حسنی مبارک نے کہا کہ مظاہروں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے،دوسری جانب مصر میں حزب اختلاف نے صدر حسنی مبارک کے اعلان کو ناکافی قراردیتے ہوئے،ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، عرب ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے صدر حسنی مبارک کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

ای پیپر دی نیشن