امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ مصر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں ، جمہوریت کے لئے کوششوں پر مصرکی عوام کے ساتھ ہیں

Jan 29, 2011 | 19:16

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں مصر کی صورتحال پراپنا ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا مصر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے اورمظاہرین سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصرہمارا قریبی ساتھی ہے ، وہاں حقیقی معنوں میں سیاسی اورمعاشی اصلاحات لائی جائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے حکومت اورعوام میں مذاکرات ہونے چاہئیں،باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ مصر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اورانہوں نے خود بھی مصر کے صدر حسنی مبارک سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔
مزیدخبریں