امریکہ نےتین پاکستانیوں کے قتل کے ملزم امریکی سفارتکار کی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Jan 29, 2011 | 19:48

سفیر یاؤ جنگ
امریکی سفارتخانے نے پاکستانی حکام کو لکھے گئےمراسلے میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ نے اپنے سفیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس نے دونوں افراد کو سیلف ڈیفنس کے تحت قتل کیا جس کی وجہ سے اسے حراست میں رکھنا غیرقانونی ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے واقعہ کے بعد نہ صرف پولیس کو اپنا تعارف کرایا بلکہ سفارتی ویزا بھی دکھایا، امریکی حکام کےمطابق ریمنڈ ڈیوس کے ویزے کی مدت دو ہزار بارہ میں ختم ہونی ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں واقعہ کے بعد مقامی حکام امریکی سفارتخانے یا امریکی قونصلیٹ جنرل سے اس کی تصدیق کرنےمیں ناکام رہے۔امریکہ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر کی گرفتاری اور ریمانڈ ویانا کنونش کی خلاف ورزی ہے۔سفارتخانے کی طرف سے اس وقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیا پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کےساتھ تعاون اور اشتراک کو اہمیت دیتا ہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، لیکن دوسری طرف مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کیلئے پاکستانی حکام کےساتھ مل کرکام کررہا ہے اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پاکستانی اور بین الاقوامی قانون کے تحت چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں