گورنر پنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارتی اہلکاروں کی جانب سے تین شہریوں کے قتل کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

Jan 29, 2011 | 21:01

سفیر یاؤ جنگ
گورنر پنجاب سردارلطیف کھوسہ لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے سالانہ ڈگری شو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا لاہور میں امریکیوں کی جانب سے تین شہریوں کا قتل عام افسوسناک واقعہ ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے بااختیار ہیں اورکسی کو دونوں اداروں پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ واقعہ کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے اس لیے اس معاملے پر مزید بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پاکستان کے استحکام کےلیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس سے پہلے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے این سی اے کی پرنسپل فوزیہ قریشی کے ہمراہ این سی اے طلباء وطالبات کے سالانہ ڈگری پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور ان کے تخلیقی کام کو سراہا۔
مزیدخبریں