عالمی نمبرتین بیلجیئم کی کم کلائسٹرز نے چین کی لی ناہ کو ہرا کرپہلی بار آسٹریلین اوپن کا ویمن ٹائٹل جیت لیا، جبکہ مردوں کا فائنل کل نووک یوکووچ اوراینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Jan 29, 2011 | 22:40

سفیر یاؤ جنگ
میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں بیلجیئم کی کم کلائسٹرز نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں پہلے سیٹ میں تین چھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے بعد سابق امریکن اوپن چیمپئن نے تجربے کو برؤئے کار لاتے ہوئے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی چینی کھلاڑی معمولی مزاحمت کرسکیں اوراس سیٹ میں بھی فتح کم کلائسٹرزکا مقدربنی۔ کلائسٹرزاس سے پہلے تین بارامریکن اوپن کا اعزاز جیت چکی ہیںَ۔ دوسری طرف مینز ایونٹ کا فائنل سابق چیمپئن سربیا کے نووک یوکووچ اوربرطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان اتوارکے روز ہوگا، اینڈی مرے گزشتہ سال فائنل میں روجرفیڈررسے شکست کھا گئے تھے جبکہ یوکووچ نے اس سے قبل دو ہزار آٹھ میں آسٹریلین اوپن کا اعزازاپنے نام کیا تھا۔
مزیدخبریں