لاہور (اشرف جاوید + جام سجاد حسین / دی نیشن رپورٹ) امریکی دفتر خارجہ کے اس بیان کے بعد کہ دو نوجوانوں کو قتل کرنے والا ریمنڈ ڈیوس سفارت کار نہیں اور اس نے جعلی شناخت ظاہر کی‘ اس کی گرفتاری کے حوالے سے مزید ابہام پیدا ہوا ہے۔ اس وقت یہ شبہ مزید مضبوط ہو رہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا تعلق بلیک واٹر سے ہے اور وہ اس وقت یہاں کسی سیکرٹ مشن پر تھا۔ پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ وہ انتظامیہ کو بتائے بغیر شہر کے گنجان آباد علاقے میں کیا کر رہا تھا۔ سی سی پی او اسلم ترین نے ایس پی سول لائنز اور ایس پی سی آئی اے پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم مقرر کر دی ہے جو ساری صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ایس ایس پی ذوالفقار حمید کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کر رہا ہے۔
ریمنڈ / شبہ
ریمنڈ / شبہ