کراچی میںمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بھٹو وژن کے مطابق سینیٹ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی حاصل ہے،آئین اور قانون کو سمجھے بغیر شور نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نےکہا موجودہ حکومت نے صوبوں کو خودمختاری دی جبکہ سیاسی یتیم آئینی ترمیم پر شور کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن کمیشن میں ایسے ممبر منتخب کئے جو متنازعہ نہیں،الیکشن کمشنر بھی ایسا ہی لائیں گےجس پر کسی کو اعتراض نہ ہو تاہم قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ مئی میں بجٹ کے بعد الیکشن کے طریقہ کار پرغور کیاجائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلا بجٹ بھی موجودہ حکومت ہی پیش کرے گی جو کہ مئی میں آئے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کرنے سے بڑا حج کوئی نہیں، اگلے سال عازمین حج کو پہلے کی نسبت زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔