سیالکوٹ کے دیہات کھنہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کو تمام صوبوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے اور جب تک عوام ساتھ ہے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرکے مفاہمت کی سیاست شروع کی اور پنجاب میں اپنی مخالف جماعت کی بھی حمایت کی۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غیرجمہوری طریقے سے آنے کا حق نہیں دیا جائیگا۔ صدرجمہوری طریقے سے منتخب ہوئے، انہیں تسلیم نہ کرنے والے آئین کی توہین کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کھرب سترہ ارب روپے جاری کرکے حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت دیا۔