طرابلس (اےن اےن آئی) لیبیا کے سابق مقتول صدر کرنل قدافی کے زےر حراست حامیوں نے کہاہے کہ جےل میں انہےں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے، دوسری جانب مصراتہ کی فوجی کونسل کے سربراہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ مصراتہ کی جیل میں قیدیوں نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں کوڑے مارے گئے اور بجلی کا کرنٹ لگایا گیا۔ تاہم یہ تمام واقعات جیل کے اندر پیش نہیں آتے۔ ایک قیدی نے اپنی شناخت نہ کروانے کی شرط پر بتایا مجھے پوچھ گچھ کے لیے نیشنل آرمی کے تفتیشی دفتر لے جایا گیا اور وہاں مجھ پر تشدد کیا گیا۔